2 دسمبر، 2022، 2:16 PM

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹلیفونک گفتگو؛ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹلیفونک گفتگو؛ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص ایران اور قطر کے اعلی حکام کی باہمی ملاقات کے بعد کے عرصے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے بالخصوص ایران اور قطر کے اعلیٰ حکام کی باہمی ملاقات کے بعد کے عرصے میں ہونے والی پیش رفت اور قطر میں ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر پر تبادلہ خیال کیا۔  

گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے امیر قطر کو ایرانی صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں کی کامیاب میزبانی پر قطر کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

امیر عبداللہیان نے ان مقابلوں میں ایرانی شائقین کو دی جانے والی سہولیات پر قطری حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اسے سراہا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کو امیر قطر کا سلام پہنچایا اور قطر ورلڈ کپ میں ایرانی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے قطر کی میزبانی میں ہونے والے رواں ورلڈ کپ میں ایران کی بھرپور حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

نتائج سے قطع نظر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے قومی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

News ID 1913464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha